رواں سال پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 19 فیصد اضافہ،برآمدات میں کمی ریکارڈ
اتوار 28 دسمبر 2014 17:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) رواں سال2014 کے دوران پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں 19 فی صد اضافہ ہو گیا تاہم برآمدات پچھلے سال کی نسبت کم ہو گئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی معاملات میں بہتری آرہی ہے، امید ہے 2015 کاسال پاکستان کے لیے معاشی طور پر اچھا رہے گا۔ 2014 کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری ٹیلی مواصلات کے شعبے میں تھری جی اور فور جی لائسنس کی فروخت سے ہوئی جو 14کروڑ74لاکھ ڈالر تھی۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 19 فیصد بڑھ گئی جو 42 کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہی۔ تاہم توانائی کے بحران اور خراب سیاسی حالات کے با عث ملکی برآمدات کو کافی دھچکا لگا جو پچھلے سال کی نسبت مجموعی طور پر 4 فیصد کم رہیں۔سرمایہ کار وں کے مطابق 2014 کاروبار کے لیے کچھ خاص اچھا نہیں رہا ،تاہم اب معاملات بہتر ہو رہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ 2015 بزنس کے لیے اچھا ہوگا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.