حکومت کا بینکوں کے کھاتے داروں کیلئے ڈیپازٹ انشورنس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
اتوار 28 دسمبر 2014 17:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)وفاقی حکومت نے بینکوں کے کھاتے داروں کے لیے ڈپازٹ انشورنس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈپازٹ پروٹیکشن فنڈ ایکٹ کے نام سے نیا قانون بھی لایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ کھاتے داروں کے لیے ڈپازٹ انشورنس اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت بھی جاری ہے اور اس کے متعلق بین الااقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے ایم ای ایف پی میں بھی بتایا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن فنڈ ایکٹ کے نام سے نیا قانون متعارف کرانا آئی ایم ایف کی اسٹرکچرل شرط بھی ہے جسے پورا کرنے کے لیے ڈپازٹ پروٹیکشن فنڈ ایکٹ کا مسودہ بھی تیار کیا جا چکا ہے اور اس مسودے کو آئی ایم ایف حکام کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا ہے جبکہ اس مسودے کو آئندہ ماہ (جنوری)کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔(جاری ہے)
جس کے بعد جون 2015 تک اس قانون کو پارلیمنٹ سے منظور کراکر نافذ کردیا جائے گا، اس کے علاوہ بینکوں کے دیوالیہ پن کے حوالے سے بھی نیا قانون متعارف کرایا جا رہا ہے، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز (سی آر سی) ایکٹ کا مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے، اس مسودے میں کارپوریٹ بحالی ایکٹ کے مسودے کی غیر متنازع شقوں کو شامل کیا گیا ہے جس کے متعارف کرانے سے بینکوں کی بیلنس شیٹس کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور بینک اپنے اہم ترین آپریشنل شعبے کی طرف زیادہ سے زیادہ فوکس کرسکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ طے ہوا ہے کہ دیوالیہ پن کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے نئے قانون کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز (سی آر سی) ایکٹ کے مسودے کو بھی جنوری 2015 تک حتمی شکل دے دی جائے گی جسے جون 2015 تک متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کیا جائے گامزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.