کراچی ، کلفٹن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوٴتھ زون نوید خواجہ قاتلانہ حملے میں با ل با ل بچ گئے

اتوار 28 دسمبر 2014 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوٴتھ زون نوید خواجہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی وہ محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوٴتھ زون نوید خواجہ اپنی موبائل میں کلفٹن کی جانب جا رہے تھے کہ ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایس پی کی گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے تاہم وہ بال بال بچ گئے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حملہ بہت منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کو اس سے قبل بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :