جنرل ہسپتال انتظامیہ اور ملازمین کے بلڈ گروپس پر مشتمل ڈائریکٹری تیار کرلی گئی

اتوار 28 دسمبر 2014 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ جنرل ہسپتال انتظامیہ اور ادارے کے ملازمین کے بلڈ گروپس پر مشتمل ڈائریکٹری مرتب کر لی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال اور حادثات میں زخمی ہونیوالے افراد کو ایل جی ایچ میں فوری طور پر خون مہیا کیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر بلڈ گروپس پر مشتمل افراد کے کوائف مرتب کرنا ضروری تھا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی بروقت جان بچانے کیلئے خون دستیاب ہوسکے۔

پرنسپل نے کہا کہ لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین نے بلڈ ڈونر بننے کی رضاکارانہ طور پر پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں امیر الدین میڈیکل کالج وپی جی ایم آئی کے طلباء وسٹاف کے بلڈ گروپس کی سکریننگ کرکے ڈیٹا مرتب کیا جائیگا جبکہ ادارے میں آنیوالے نئے ملازمین اور نرسنگ سکول ایل جی ایچ میں داخلہ لینے والی طالبات کے بلڈ گروپس کو بھی مذکورہ ڈائریکٹری میں شامل کیا جائیگا۔