حکمران ”شوبازیاں “کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘میاں محمو دالرشید

اتوار 28 دسمبر 2014 16:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس نام کی کوئی چیز دور بین سے بھی نظر نہیں آتی‘حکمران ”شوبازیاں “کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘حکمران دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں ورنہ واپس احتجاج دھر نے اورسڑکوں پر بھی آسکتے ہیں ‘سر گودھا کے ہسپتال میں بچوں کاجاں بحق ہونے پر حکمرانوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہو نا چاہیے ۔

اپنے دفتر میں پا رٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ نے وفاق اور صوبے میں عوام کو مہنگائی ‘بے روز گاری ‘کر پشن اور لوڈشیڈ نگ مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی طور پر کچھ کر نے کی بجائے صرف شوبازیاں کیں ہیں جسکی وجہ سے عوام میں حکمرانوں کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے ‘(ن) لیگ نے 6ماہ میں بجلی کے بحران کو حل کر نے کا نعرہ لگایا مگر آج حالت یہ ہے کہ گر میوں کے بعد اب سر دیوں میں بھی گیس کے ساتھ ساتھ بجلی کی بھی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخا بات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے حکمرانوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا وعدہ کیا ہے اور اگر اب حکمرانوں نے کسی قسم کا یوٹر ن لیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے اور دوبارہ سڑکوں پر آکرحکمرانوں کے خلاف دھر نہ دینے اور احتجاج کیلئے تیار ہے ‘ہم اصولوں کی سیاست پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر ینگے۔