سی ڈی اے مزدور یونین واحد تنظیم نے جس نے دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کیلئے بیوہ فنڈ قائم کیا، چودھری محمد یاسین
اتوار 28 دسمبر 2014 16:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) پاکستان کے مزدوروں کی واحد تنظیم ہے جس نے دوران سروس فوت ہونیوالے ملازمین کیلئے بیوہ فنڈ قائم کیا اور الحمد اللہ دو کروڑ سے زیادہ رقم بیوگان اور یتیم بچوں میں تقسیم کر چکی ہے جس سے سینکڑوں یتیم بچے اور بچیاں مہنگائی کے اس دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے سٹی سیوریج ڈویژن کے دوران سروس فوت ہونے والے ملازم سلامت مسیح (مرحوم ) کی بیوہ کو مبلغ اڑھائی لاکھ روپے کا امدادی چیک دیتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے سرکاری ملازمین کے جو نئے پیکیج کا اعلان کیا ہے اس سے متاثرہ خاندانوں کو کافی حد تک مالی مد د ملے گی اور وہ معاشی طور پر مستحکم ہونگے اور ایسی مزدور دوست پالیسیوں اور فیصلوں سے یقینا مزدوروں میں پائی جانے والی بے چینی کم ہو گی اور حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے ،ممبر ایڈمن سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے عمل میں تیزی لائیں تاکہ جلد از جلد اس پورے عمل کو مکمل کیا جا سکے اور سی بی اے کیساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق سی ڈی اے ملازمین کے مطالبات پر فوری طور پر عمل درآمد کرایا جائے تاکہ انتظامیہ اور مزدوروں کے درمیان امن اور محبت کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے ،اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے ملازمین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق دارلحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنے فرائض کو مکمل دیانتداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں تاکہ ادارہ اور ہمارا مزید ترقی کر سکے، انشاء اللہ ماضی کی طرح آئندہ بھی سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.