کل ایف پی سی سی آئی میں آمریت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے، افتخار علی ملک
اتوار 28 دسمبر 2014 16:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ( کل) پیر کو ایف پی سی سی آئی میں آمریت کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائے گا اور ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ الیکشن کے بعد یہ ادارہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں رہے گا بلکہ ملک کی تمام کاروباری برادری کا نمائندہ ہو گا جہاں ہر ایک کی آواز سنی جائے گی۔
ایف پی سی سی آئی کے قیام کا مقصد مخصوص گروہ کے بجائے تمام کاروباری برادری کے مفادات کی حفاظت ہے۔انھوں نے یہ بات کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار میاں ادریس، امیدوار برائے اول نائب صدر عبدالرحیم جانو اور دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اب نہ ون مین شو چلے گا نہ بادشاہی بلکہ تمام فیصلے مشاورت اور کاروباری برادری کے مفاد میں ہونگے۔
ملک بھر کی کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔کراچی کی کاروباری برادری اور میمن کمیونٹی کی خدمات پر فخر ہے۔برامدات بڑھانے میں ایف پی سی سی آئی نے گزشتہ آٹھ سال میں صفر کارکردگی دکھائی جسے بدلا جائے گا اور بیرون ملک جانیوالے وفودمیں سیر و تفریح کے بجائے حقیقی بزنس مینوں کو بھیجا جائیگا۔ادارے کا کھویا ہوا وقار بحال کیا جائیگا ۔انھوں نے حکومت سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بعد سرکاری و نجی اداروں میں کرپشن کے خلاف جنگ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ایک بہتر پاکستان کی بنیاد رکھ رہی ہیں ان سے بھرپور تعاون کرینگے۔دہشت گردوں کو اگر سزائے موت نہ دی جائے تو کیا تمغے دئیے جائیں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کو اگر دہشت گردوں سے اتنی ہمدردی ہے تو انھیں ساتھ لے جائیں جو احسان ہو گا۔ہم بیس سال سے مہمان نوازی کر کے تھک چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.