تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک نہ کھولے جائیں: خفیہ اداروں کا حکومت کو انتباہ

اتوار 28 دسمبر 2014 15:53

تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک نہ کھولے جائیں: خفیہ اداروں کا حکومت کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) خفیہ اداروں نے حکومت کوسیکیورٹی خدشات سے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے مزید ایک ماہ تک نہ کھولے جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اگر سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتی تو تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ میں مزید توسیع کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی پولیس افسروں اور ڈی سی اوز صاحبان سے ان کے علاقوں میں موجود سرکاری اور نجی سکولوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں کہ حکومتی ہدایات کے بعد ان تعلیمی اداروں نے کیا کیا سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خفیہ اداروں نے ملک بھر کے 326 تعلیمی اداروں کو حساس قرار دیا ہے جس میں پاک افواج کے زیرانتظام چلنے والے 16 تعلیمی ادارے بھی شامل ہیںباقی دیگر تعلیمی اداروں میں 145 سرکاری اور 165 نجی تعلیمی ادارے ہیں جن میں 36 سرکاری اور 24 نجی سرکاری یونیورسٹیاں اور 95 نجی ”اے“ کیٹگریز کے سکولز ہیں۔ حساس قرارد یے جانے والے تعلیمی اداروں میں پنجاب کے 145 تعلیمی ادارے ہیں۔ جس میں 85 سرکاری اور 60 نجی تعلیمی ادارے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں دانش سکولوں کو بھی سیکویرٹی تھرٹس ہیں۔