کینولا کی فصل کی مناسب دیکھ بھال سے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، محکمہ زراعت راولپنڈی،

فصل سے کیڑوں کے بروقت تدارک کیلئے جڑی بوٹیوں کو تلف کیا جائے، ماہرین

اتوار 28 دسمبر 2014 15:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی نے کہا ہے کہ کینولا کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں، فصل کی دوسری آبپاشی پھول آنے پر اور تیسرا پانی بیج بننے کے دوران لگائیں۔ کینولا کے پودوں پر پھول نکلنے پر نائٹروجن کی کھاد ڈال کر آبپاشی کی جائے ۔

(جاری ہے)

فصل پر مختلف ضرر رساں کیڑے ، بیماریاں حملہ آور ہو کر پیداوار کو نقصان پہنچاتے ہیں جن کا بروقت تدارک بہت ضروری ہے۔

بیماری کے حملہ کی صورت میں پھلیوں میں دھبے بن جاتے ہیں اور بعد میں سوراخ ہو جاتے ہیں، بیج سکڑنے سے چھوٹے سائز کا بنتا ہے جس سے بیج سے تیل کم نکلتا ہے اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ کینولا کی فصل سے کیڑوں کے بروقت تدارک کیلئے جڑی بوٹیوں کو تلف کیا جائے ۔