پاکستان بکریاں پالنے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

اتوار 28 دسمبر 2014 15:38

پاکستان بکریاں پالنے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پاکستان بکریاں پالنے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ۔ لائیو سٹاک کے شعبہ ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں حلال گوشت اور دودھ کی مارکیٹ کا سالانہ حجم اربوں ڈالر ہے جبکہ مجموعی ملکی برآمدات میں لائیو سٹاک کے شعبہ کا حصہ 12فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 3کروڑ 30 لاکھ بھینسیں پائی جاتی ہیں جن میں سے 65 فیصد پنجاب میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبہ سے وابستہ افراد جانوروں کے گوشت، دودھ، کھالوں، اون وغیرہ سے سالانہ اربوں روپے کماتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے زرعی معیشت بھی مستحکم ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں دستیاب سہولیات کے معیار میں اضافہ کر کے لائیو سٹاک کے شعبے سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :