مویشی پال حضرات فارمنگ سے قبل تمام ضروری جزئیات مدنظر رکھیں، محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ،

نئے جانوروں کو دس دن تک علیحدہ جگہ پر رکھا جائے ، بیمار نظر آنیوالے جانور کو کسی صورت ریوڑ میں شامل نہ کیا جائے، ماہرین

اتوار 28 دسمبر 2014 15:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی نے بھیڑ بکریوں کی کامیاب فارمنگ کیلئے مویشی پال حضرات کو کو فارمنگ شروع کرنے سے قبل تمام ضروری جزئیات مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ اس سے شرح منافع میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق فارم پر موجود جانوروں کا ریکارڈ سائنسی بنیادوں پر رکھا جائے جبکہ مویشیوں کے باڑے کو موسم کی شدت اور جنگلی جانوروں کی دست برد سے محفوظ رکھنے کے انتظامات کیے جائیں، اس کے علاوہ تجارتی فارم کے آغاز سے قبل ماہرین سے رابطہ کر کے تمام ضروری معلومات حاصل کی جائیں اور مویشیوں کی خریداری معقول رہائش اور خوراک کا انتظام کرنے کے بعد کی جائے ، مویشی پال حضرات اور فارمنگ سے منسلک افراد کو ہدای کی گئی ہے کہ نئے خریدے گئے جانوروں کو کم از کم دس دن کیلئے کسی علیحدہ جگہ پر رکھا جائے اور اس دوران اگر کوئی جانور بیمار نظر آئے تو اسے کسی صورت ریوڑ میں شامل نہ کیا جائے کیونکہ بسااوقات بیمار جانوروں کے باعث دیگر صحتمند مویشی بھی بیمار پڑ جاتے ہیں ۔