رواں مالی سال سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی ، ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی،

جولائی سے نومبر تک فروخت میں 45فیصد اضافہ ہوا

اتوار 28 دسمبر 2014 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) رواں مالی سال سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی، جولائی سے نومبر تک فروخت میں 45فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹ موٹیو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران 20ہزار 568ٹریکٹر تیار کئے گئے جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دگنے ہیں۔ جولائی سے نومبر کے دوران 18ہزار 457ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔