جعلی ملازمت کے اشتہارات سے بچیں، سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کی عوام کو ہدایت

اتوار 28 دسمبر 2014 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان نے میڈیا کے ذریعے قرضہ جات اور سرمایہ کاری وغیرہ کی دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں اور سکیموں سے ہوشیار رکھنے کیلئے عوام الناس کیلئے عوامی انتباہ جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ روزگار سکینڈل کے تحت جعلی ملازمت کے اشتہارات شائع کرائے جاتے ہیں۔

رجسٹریشن فیس اور سکیورٹی ڈیپازٹ کے تحت رقم طلب کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جائیداد کیلئے سرمایہ کاری کی سکیمیں‘ امداد‘ خیرات کا دھوکہ‘ گاڑیوں کی بکنگ‘ مضاربہ‘ متارکہ یا دیگر اسلامی سرمایہ کے نام پر دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔ غیر ملکی بروکریج ہاؤسز کا بروکر بن کر لوٹا جاتا ہے۔ نیٹ ورک مارکیٹنگ‘ ملٹی لیول‘ مارکیٹنگ‘ ڈائریکٹر سیلنگ‘ بذریعہ فون‘ ای میل‘ ایس ایم ایس اور انعام کا لالچ دے کر سادہ لوح عوام الناس کو لوٹا جارہا ہے۔ عوام الناس ایسے عناصر سے خبردار رہیں بصورت دیگر وہ اپنی زندگی بھر کی قیمتی جمع پونجی سے محروم ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :