051-2224496 ، شہری معلومات تک رسائی،سماجی تنظیم کی ہیلپ لائن قائم

اتوار 28 دسمبر 2014 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) سول سوسائٹی تنظیم سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اقدام نے شہری معلومات تک رسائی کے حق کو استعمال کرتے ہوئے سرکاری اداروں سے تصدیق شدہ معلومات کے حصول کے طریقہ کار کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

شہری ملک بھر سے 051-2224496 پر کال کرکے معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر موجود قوانین کو استعمال کرنے اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے عوام الناس کو معلومات کے حصول کا طریقہ کار بتایا جاتا ہے۔