پھانسیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں تواتر کیساتھ شروع کئے جانے کا امکان

اتوار 28 دسمبر 2014 15:05

پھانسیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں تواتر کیساتھ شروع کئے ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ملک بھر میں پھانسیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد کا سلسلہ آئندہ چند روز میں تواتر کیساتھ شروع کئے جانے کا امکان ہے جبکہ حکومت کی طرف سے ایک اعلی#ٰ سطحی وفد امریکہ ،یورپی ممالک اور دیگر ممالک میں بھیجے جانے کی توقع ہے جو ان ملکوں کو پاکستان کی سزائے موت پر عملدرآمد کے حوالہ سے مجبوریوں اور ملکی حالات سے آگاہ کرے گا ۔

یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے ملک بھر میں پھانسیوں کی سزا کو روکنے کے مطالبات کے بعد حکومت نے دفتر خارجہ کے اعلی حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے آئے روز بڑھتے ہوئے واقعات کے سلسلے میں یورپی ممالک اور اقوام متحدہ میں شامل بڑے ممالک میں متعین سینئر پاکستانی سفارتکار ان حکومتوں سے فوری رابطہ کرکے انہیں ملکی حالات سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی طرف سے ایک اعلی سطحی وفد جس میں وفاقی وزراء اور مشیر برائے امور خارجہ کے علاوہ وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ حکام یورپی ممالک کے سربراہان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کرکے انہیں پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر اور اس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانوں کے ضیاع کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے انہیں اس بات پر رضامند کریں گے کہ جب تک پاکستان سے دہشت گردی ختم نہیں ہوجاتی اس وقت تک خطرناک دہشت گردوں کو پھانسیوں کی سزاؤں کو روکنے پر پابندی پر مجبور نہ کیا جائے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یورپی ممالک اور اقوام متحدہ نے دبے الفاظ میں حکومت پاکستان پر واضح کردیا ہے کہ اگر انہوں نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد نہ روکا تو وہ ہرممکنہ ایسی کارروائی بھی کرسکتے ہیں جس سے پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے چنانچہ اس صورتحال کے پیش نظر آئندہ چند روز میں ملک کی اعلی قیادت کا وفد مختلف یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کا دورہ کرے گا اور اس سلسلے میں عرب ممالک کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔