تحریک انصا ف نے ملکی مفاد اور قومی سانحہ کے غم میں د ھرنا مو خر کیا ہے‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 28 دسمبر 2014 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصا ف نے ملکی مفاد اور قومی سانحہ کے غم میں د ھرنا مو خر کیا ہے لیکن اس کو الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے مو قف سے پیچھے ہٹنا نہ سمجھا جائے تما م سیاسی جماعتوں کا یکجا اور متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کر نا انتہائی اچھا قدم ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرناختم ہوتے ہی بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہے جو کہ حکمرانوں کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں ہونے والی تحقیقات اور انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی انصاف کے حصول تک اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کروانے میں بالکل بھی سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ۔تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے کو پورا کرے گی تحریک انصاف نے قومی مفادات کی خاطر دھرنے کو فوری ختم کیا تحریک انصاف اپنے اصولی موقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گی۔