انعام اللہ نیازی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت قبل کر لی

اتوار 28 دسمبر 2014 14:38

انعام اللہ نیازی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت قبل کر لی

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ایم پی اے انعام اللہ نیازی نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی کو گزشتہ روز لاہور بلوایا اور ملاقات میں ضلع بھکر سمیت ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے انہیں ن لیگ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی جسے انعام اللہ خان نیازی نے قبول کرلیاہے۔ ان کی مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان میاں نواز شریف کے ساتھ ملاقات میں ہوگا اوروزیراعظم نواز شریف سے ملاقات آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :