بجلی بلوں میں کمی کے بعد فوراً اضافہ تشویشناک ہے ‘ افتخار بشیرچوہدری،

مہنگی بجلی صنعتی ترقی میں رکاوٹ ہے آئی ایم ایف کی شرائط پر عوامی مفاد قربان نہ کیا جائے ،صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

اتوار 28 دسمبر 2014 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے بجلی بلوں میں کمی کے نوٹیفکیشن کے فوراً بعد60پیسے اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی بلوں میں تمام غیر ضروری مدوں میں اضافوں کو فوراً ختم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹوں کو جو بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں ان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے1.30پیسے اضافہ ہوا ہے جس میں 1روپیہ یونیورسل ایلیکیشن فنڈز اور 30پیسے ٹیکس سروسز کے نام پر ہیں جو صنعتکاروں کے ساتھ زیادتی ہے ۔

افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ حکومت قرضوں کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط پر عوامی مفاد کو قربان نہ کرے۔آئی ایم ایف نے اس ماہ حکومت کو ایک ارب سے زائد قرضے کی قسط جاری کرتے ہوئے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی شرط عائد کی تھی حکومت ان شرائط پر عمل پیرا ہوکر صنعتکار کش فیصلے کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :