بلوچستان، صوبائی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف جلد صوبا ئی قیادت سے ملاقات کریں گے

اتوار 28 دسمبر 2014 14:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات دور کرنے کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف جلد ہی صوبہ بلوچستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ بلوچستان میں برسراقتدار نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم جلد ہی بلوچستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔