دودرندوں کی معصوم بچی سے جنسی زیادتی ، قتل
اتوار 28 دسمبر 2014 14:01
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) لاڑکانہ میں دو نوجوانوں نے پانچ سالہ معصوم بچی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا ، لاش محلے کے ایک ویران گھر سے برآمد کرکے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ولید تھانہ کی حدود یار محمد کالونی کی رہائشی پانچ سالہ فوزیہ سومرو صبح گھر سے محلے کی دکان پرگئی تو نامعلوم سفاک ملزمان کی جانب سے فوزیہ کواغوا کر لیا گیا ، جس کے بعد پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 5 سالہ معصوم بچی فوزیہ کومحلے کے ایک ویران گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پہچانے جانے کے ڈر سے ملزمان نے معصوم بچی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
کئی گھنٹے گذر جانے کے بعد ورثاءکی جانب سے بچی کی تلاش کی گئی تو بچی کی لاش محلے کے ویران گھر سے ملی جسے متعلقہ تھانہ کی پولیس نے بر آمد کروایاگیا ، دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر پھیل گئی جبکہ بچی کے گھر قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے کو ملے ۔(جاری ہے)
پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان شعیب جتوئی اور یونس عرف ببلو جتوئی کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ہسپتال ذرائع نے پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی اور بتایا کہ گلا گھونٹ کر بچی کو قتل کیا گیا ہے ، جبکہ سر پر بھی گہری چوٹ لگی ہوئی تھی اور یک بازو بھی فریکچر تھا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.