ملتان، ٹھنڈی ہوا نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

اتوار 28 دسمبر 2014 13:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ملتان میں ٹھنڈی ہوا نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں ریلوے اسٹیشن، کینٹ، جمیل آباد کے علاقوں میں دھند زیادہ ہے۔ ملتان ایئر پورٹ کے قریب دھند کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ایئر پورٹ پر صبح ساڑھے 8 بجے پی کے 380 کو منسوخ کردیا گیا اسی پرواز کو ساڑھے 9 بجے اسلام آباد جانا تھا، اسی طرح مدینہ سے آنیوالی نجی ائیر لائن کی پرواز این ایل 702 تاخیر کا شکار ہے ۔

متعلقہ عنوان :