کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں دو افراد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد،

جیل چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر کریکرحملے میں 2 پولیس اہلکار خمی ہوگئے، ہسپتال منتقل

اتوار 28 دسمبر 2014 13:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے 2مبینہ مقابلوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ جیل چو رنگی کے قریب پولیس موبائل پر کریکر حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود میں سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ہینڈگرنیڈ اور چھینی ہو ئی گاڑی برآمد کرلی گئی جبکہ سرجانی ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلہ میں سٹریٹ کریمنل ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم 3ڈکیتیوں میں ملوث ہے جسے مدعی نے شناخت کرلیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق جیل چورنگی کے قریب فیروز آباد تھانے کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار پولیس موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہو گئے کریکر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔