ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی، کئی گھنٹے غائب رہنے پر سندھ حکومت کو نااہلی کا ایوارڈ ملنا چاہئے، الطاف حسین،

صوبائی وزراء، مشیر نیند کی دوائی پی کر سو ،عشرت العباد جاگ رہے ہیں مگر ان کے پاس اختیارات نہیں

اتوار 28 دسمبر 2014 13:32

ٹمبر مارکیٹ آتشزدگی، کئی گھنٹے غائب رہنے پر سندھ حکومت کو نااہلی کا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کونااہلی کا ایوارڈ دینا چاہئے جو ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے کے کئی گھنٹے بعد بھی غائب رہی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ صوبائی وزراء اور مشیر نیند کی دوائی پی کر سو رہے ہیں جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد جاگ رہے ہیں مگر ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کامعاشی حب اور دودھ دینے والی گائے ہے جس کادودھ تو نچوڑاجاتاہے لیکن اسے کھانے کو کچھ نہیں دیاجاتا۔ کراچی کیساتھ دوسرے تیسرے چوتھے درجے کاسلوک کیاجارہاہے۔ اتنے بڑے شہرکو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھاجارہاہے۔