حلقہ کھوئی رٹہ تعمیر و ترقی ان لوگوں کو نظر آئے گی جو زمین کی طرف دیکھتے ہیں‘چوہدری خادم حسین،

حلقہ کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی کا تاریخی اور انقلابی کارنامہ ہے

اتوار 28 دسمبر 2014 13:21

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) حلقہ کھوئی رٹہ تعمیر و ترقی ان لوگوں کو نظر آئے گی جو زمین کی طرف دیکھتے ہیں گزشتہ 30 سال تک اقتدار میں رہنے والے اپنی کارکردگی عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھتے حلقہ کے اندر تعمیر و ترقی کا انقلاب وزیر تعلیم و کالجز محمد مطلوب انقلابی کا تاریخی اور انقلابی کارنامہ ہے سیاسی مخالفین اپنی مثبت آنکھ کھول کر دیکھیں کھوئی رٹہ میں ان کے 30 سال اور ہماری حکومت کے 3 سالوں کی کارکردگی واضح طور پر نظر آئے گی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و معروف بزنس مین چوہدری خادم حسین نے آزاد پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے پرانے ہتھکنڈوں کا دور گزر چکا ہے حلقہ کے غیور لوگ نمبرداروں اور وڈیروں کے پیروں تلے سے نکل چکے ہیں اب عوام سچ سننے اور سچ کہنے کی راہ پر چل نکلے ہیں آئے روز کے جھوٹے اور من گھڑت بوتان لگانے والے اپنی حلقہ کے اندر رہی سہی ساکھ بھی ختم کر رہے ہیں حلقہ کے اندر میرٹ کی پامالی اور تعمیر و ترقی نہ ہونے کا واویلا کر نے والے بتائیں کہ میرٹ اور تعمیر وترقی ان کی سوچ میں کس کو کہتے ہیں جعلی اور فرضی اسناد پر تقرریوں کی بھرمار کا دور انہیں کیوں یاد نہیں اس وقت محمد مطلوب انقلابی حلقہ سے ممبر اسمبلی نہیں تھے عوام جانتے ہیں اس حلقہ کے اندر سابقہ دور میں کون کون سے گل کھلائے گئے 30سال کے اقتدار کو داغدار کر نے والے اور ان کی سیاست کو بند گلی میں دھکیلنے والے آج ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے نہ ہی اداروں کو بلیک میل کر سکتے ہیں اور نہ ہی عوام کو ان کے اصلی چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ہماری سیاسی رواداری کا نا جائز فائدہ اٹھانے والوں کو ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ان کے گھروں میں سرکاری اداروں کی لاکھوں روپے کی ریکوری باقی ہے انھونے مزید کہا کہ اپوزیشن کی مثبت رائے کا احترام کرتے ہیں لیکن اپوزیشن کی آڑ میں نوسربازوں کو معزز شہری نہیں بننے دیں گے 2006 سے لے کر آج تک محنت اور کوششوں کی بنیاد پر حلقہ کی سیاست میں ہیں اور محنت اور سیاسی لگن کے ساتھ مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اور آنے والے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :