کھوئیرٹہ‘ایماندار ایس ایچ اوسہیل یوسف کی تعیناتی کے بعد مافیا انڈرگراؤنڈ،

سہیل یوسف نے کمال مہارت سے اندھے قتلوں کوٹریس کیا،منشیات فروشوں کونکیل ڈالی

اتوار 28 دسمبر 2014 13:19

کھوئیرٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) ایس ایچ اوسہیل یوسف فرض شناس،دیانتدار،محنتی آفیسر،سہیل یوسف کی تعیناتی کے بعدمافیاانڈرگراؤنڈ،سہیل یوسف نے کمال مہارت سے اندھے قتلوں کوٹریس کیا،منشیات فروشوں کونکیل ڈالی،اغواء برائے تاوان،ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کوپابندسلال کیاان خیالات کااظہارمغل برادری کے سرکردہ رہنماؤں محمد حسین مغل ، عدنان مغل آف دھنہ ، محمد بشیر ، محمد صادق سیری، عابد شاہد اندرلہ کٹہڑہ، امتیاز مغل ڈھیری، عتیق مغل چڑی ، زاہد مغل بھیال ، محمد شفیق اندرلہ کٹہڑہ ، محبوب مغل و دیگر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیارہنماؤں نے کہاکہ ایس ایچ اوکھوئیرٹہ سردار سہیل یوسف فرض شناس،دیانتداراورمحنتی آفیسرہیں کھوئیرٹہ میں اپنی تعیناتی کے بعدمنشیات ودیگرجرائم میں ملوث پیشہ ورگروہ کونکیل ڈالی اورپابندسلاسل کیاسردار سہیل یوسف نے انتہائی مہارت اوردلیری سے لاتعداداندھے قتل کیسوں کوحل کیااور 5 افراد کے قتل میں ملوث میں ملزموں کو گرفتار کر کے کیفرکردارتک پہنچایارہنماؤں نے کہاکہ سہیل یوسف اور دیگر سٹاف جیسے محنتی اوراہل آفیسرباقی آفیسرز کے لیے ایک مثال ہیں انھوں نے مطالبہ کیاکہ سہیل یوسف جیسے باکمال اورباصلاحیت آفیسرکوترقیاب کیاجائے انہوں نے کہاکہ جب سے سہیل یوسف نے کھوئیرٹہ میں چارج سنبھالاہے چوری،ڈکیتی،اغواء برائے تاوان اورمنشیات جیسے جرائم میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :