بھمبر سماہنی روڈ پر سڑک کاکام مکمل ہونے کے قریب ‘ توڑی گئی نالیاں اور پلیاں نہ بن سکیں

اتوار 28 دسمبر 2014 12:49

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء ) بھمبر سماہنی روڈ پر سڑک کاکام مکمل ہونے کے قریب کنڈ بڑیلی کے مقام پر توڑی گئی نالیاں اور پلیاں نہ بن سکیں ، عوام علاقہ سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق بھمبر سماہنی روڈ کی کشادگی کاکام گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے شہر سے شروع کر کے چند کلومیٹر کے فاصلے تک کے ٹھیکیدار کی جانب سے تین حصے کام مکمل ہو چکا ہے اسی ٹھیکیدار نے کام کے دوران کنڈ بڑیلی گاوں کے مقام سے پہلے سے بنی نالیاں اور پلیاں توڑ تو دیں لیکن ان کو اب تک دوبارہ نہیں بنایا گیا ہے عوام علاقہ کے ایک وفد نے صحافیوں کو بتایا کہ ان نالیوں کے لئے بار بار محکمہ شاہرات کے آفیسران اور ضلعی انتظامیہ سے جب شکایت کی تو انہوں نے بھی صرف ہمیں تسلیاں ہی دیں لیکن اب جبکہ یہ کام تقریبا مکمل ہونے کے قریب ہے اور متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے تارکول ڈالنے کا کام بھی تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور ٹھیکیدار اب اپنا سامان بھی لپیٹ رہے ہیں تو ہماری نالیاں جوں کی توں پڑی ہیں جو سراسر زیادتی ہے انہوں نے حکومت آزاد کشمیر چیف سیکرٹری ، اور چیرمین احتساب بیورو سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔