ہالی وڈ میں 2014 کے کئی سیکوئل نے کامیابی کے ریکارڈ توڑے،

2011ء میں آئی اینی میٹڈ فلم” ریو“ کا سیکوئل اس برس مارچ میںآ یا جس نے بچوں بڑوں سبھی کو اپنا دیوانہ بنایا

اتوار 28 دسمبر 2014 12:07

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) 2014ء میں ہالی وڈ کی کئی فلموں کے سیکوئل آئے جنہوں نے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیے۔2011ء میں آئی اینی میٹڈ مووی ریو کا سیکوئل اس برس مارچ میںآ یا جس نے بچوں بڑوں سبھی کو اپنا دیوانہ بنایا۔2012ء میں آئی فلم ”اسپائیڈر مین“ کا دوسرا حصہ اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنا۔ فلم میں ایڈونچر سے بھرے مناظر دیکھنے کو ملے۔

ہگ جیک میں کا ایکشن 2006ء کی ایکشن پیک فلم ” ایکس مین“ کے سیکوئل ڈیزآف دا فیوچر پاسٹ میں دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

حسین نظاروں کی سیر اور ننھے ڈریگن کی دوستی کی کہانی ہاوٴ ٹو ٹرین یور ڈریگن کا دوسرا حصہ جون میں سینما گھروں کی زینت بنا۔جون میں دیکھنے کو ملی دیوقامت مشینی بلاوٴں کی جنگ۔۔ دو ہزار گیارہ کی سپر ہٹ فلم ٹرانسفارمرز کے دوسرے حصے نے بھی خوب کمائی کی۔

دو ہزار بارہ کی ایکشن پیک فلم دا ایکسپینڈ ایبلز کا تیسرا حصہ اگست میںآ یا جس میں سپر ہیروز دشمنوں کے دانت کھٹے کرتے دکھائی دیے۔نومبر میں سائنس فکشن مووی دا ہنگر گیمز کا سیکوئل آیا۔2009ء میں آئی مزاح سے بھرپور مووی نائٹ ایٹ دا میوزیم کا تیسرا حصہ سال کے آخر میں سینما گھروں کی زینت بنا جو ان دنوں مداحوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :