جیل سے ہی فلم کی تشہیر کی‘ سنجے دت

مجھے فلم بہت پسند آئی‘ میرا کردار چھوٹا ہی سہی لیکن بڑا اہم ہے‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 دسمبر 2014 12:07

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) عامر خان نے سنجے دت کو کرسمس کے موقع پر فلم ”پی کے“ دکھائی۔اس موقعے پر سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا اور اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ فلم دیکھی۔پی کے کی اس سپیشل سکریننگ پر فلم کے پروڈیوسر ودھوونود چوپڑا اور ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی بھی وہاں موجود تھے۔

(جاری ہے)

سنجے دت 24 دسمبر کو پونے کی یروڈا جیل سے 14 دنوں کی چھٹی پر باہر آئے تھے۔

فلم دیکھنے کے بعد سنجے دت نے صحافیوں کو بتایاکہ مجھے فلم بہت پسند آئی۔ میرا کردار چھوٹا ہی سہی لیکن بڑا اہم ہے۔سنجے دت نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے جیل کے اندر رہ کر ہی ’پی کے‘ کا پرچار کیا۔سنجے نے کہاکہ میں نے ساتھی قیدیوں سے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کو خط لکھیں اور ان سے پی کے دیکھنے کے لیے کہیں۔ تو بھیا، اپنے حصے کا پروموشن تو میں نے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :