فلم ”بامبے ویلویٹ‘ ‘ کیلئے رنبیرکپور کو منتخب کرلیاگیا،

ہدایت کار انوراگ کشیپ نے عامر خان اور سیف کے انکار کے بعد انہیں منتخب کیا

اتوار 28 دسمبر 2014 12:05

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) معروف فلم ساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ کے لیے پہلے عامر خان اور سیف علی خان سے رجوع کیا تھا۔ان دونوں کے انکار کے بعد فلم کے لیے رنبیر کپور کو منتخب کیا گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق انوراگ اس فلم کے لیے کسی بڑے سٹار کو لینا چاہتے تھے کیونکہ فلم کا بجٹ بہت زیادہ تھا۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق انوراگ نے پہلے تو عامر خان اور سیف سے بات کی لیکن دونوں کے انکار کے بعد وہ ریتک روشن کے پاس فلم کی تجویز لے کر گئے۔ رتیک سے بھی جب بات نہیں بن پائی تب جا کر فلم رنبیر کپور کے حصہ میں آئی۔ یعنی رنبیر چوتھی پسند ٹھہرے۔مبینہ طور پر ’بامبے ویلویٹ‘ کا بجٹ 90 کروڑ روپے ہے، اور یہ فلم سنہ 2015 میں ریلیز ہوگی۔گیان پرکاش کی کتاب پر مبنی یہ فلم ممبئی کے میٹروپولیٹن شہر بننے سے پہلے کی کہانی ہے۔

متعلقہ عنوان :