کوئٹہ :نیو سریاب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشتگرد گرفتار

اتوار 28 دسمبر 2014 11:29

کوئٹہ :نیو سریاب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے کمانڈر ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28دسمبر 2014ء) کوئٹہ میں سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

نیو سریاب کے علاقے میں کلی سملانی میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔