پاکستان نیوی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن لیگ 2014 جیت لیا، کمشنر کراچی نے انعامات تقسیم کئے،

کھیل کراچی کو پر امن و پر سکون بنانے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں، شعیب احمد صدیقی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کھیل کراچی کو پر امن و پر سکون بنانے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔پاکستان فٹبال ایسو سی ایشن کراچی میں نو جوانوں کو فٹبال کھیلنے کے زیا دہ سے زیادہ مواقع پید ا کرے۔ کراچی میں فٹبال کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں کی ہر ممکنہ حو صلہ افزائی کی جائے گی ۔

ان کی خواہش ہے کہ نوجوانوں کو کراچی میں کھیلوں کے بھر پور مواقع ملیں۔وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن لیگ 2014 کے موقع پر فیڈریشن کے عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن لیگ 2014 کی کراچی میں انعقاد کو خو ش آئند قرار دیا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن لیگ 2014 کی فاتح ٹیم پاکستان نیوی کو ٹرافی دی اور فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل پہنائے،رنر اپ اور حصہ والی ٹیموں میں بھی انعامات دیئے گئے، پاکستان فٹبال فیڈریشن لیگ2014 میں پاکستان نیوی اور بلوچ فٹبال کلب نوشکی کے درمیان فائنل لانڈھی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو پاکستان نیوی نے ایک صفر سے جیت لیا، پاکستان نیوی کے عبد الرحمن نے پہلے ہاف کے 43 ویں منٹ میں کیا،کھیل کے ریفری ارشاد الحق اور اسسٹنٹ ریفری ارسلان شریف تھے، اس موقع پر سیکریٹری جنر ل پاکستان فٹبال فیڈریشن کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودہی، ڈائریکڑ کمپیٹیشن پاکستان فٹبال فیڈریشن ونگ کمانڈر ریٹائرڈ پرویز سعید میر رکن پاکستان فٹبال فیڈریشن کانگریس عبد المالک اور قمر یار خان سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :