سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور قوم کی بھرپور حمایت نے دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششوں کو نئی جہت دی ہے،صدر فیصل آباد چیمبر

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) دہشت گردی کے خلاف سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور قوم کی بھرپور حمایت نے دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششوں کو نئی جہت دی ہے ۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے آج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقدمات کو جلد نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری سے دہشت گردوں کو جلد سزائیں دینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سزائے موت کے قانون میں ترامیم کی منظوری دید ی ہے جن کی روشنی میں سزائے موت کی سزاؤں پرعملدرآمد 24روز کی بجائے 14روز میں یقینی بنایا جائے گا۔ اس طرح ڈیتھ وارنٹ کے بعد سزائے موت کیلئے کم ازکم 24گھنٹے کا وقت ہوگا جس کی وجہ سے سنگین جرائم اور خاص طور پر دہشت گردی کے مجرموں کو فوری سزائیں دی جا سکیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسداد دہشت گردی سے متعلق پلان پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گرو پ کے قیام کو بھی مثبت پیشرفت قرار دیا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے نہ صرف سنجیدہ ہے ۔ دریں اثناء سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا اور نائب صدرانعام افضل خان نے بھی دہشتگردی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :