فیصل آباد پولیس نے بین الاضلاعی کار چور جیدی کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی کاریں برآمد کر لیں،

گاڑیاں چوری کر کے ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ اور علاقہ غیر میں فروخت کرنے کا انکشاف

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:28

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پولیس نے بین الاضلاعی کار چور جیدی کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی کاریں برآمد کر لیں، گاڑیاں چوری کر کے ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ اور علاقہ غیر میں فروخت کرنے کا انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے ایس پی اقبال ڈویژن ذوالفقار احمد کو کارچوری میں ملوث افراد کو پکڑنے کا خصوصی ٹاسک دیا تھاجس کی تکمیل میں ایس ایچ اوڈی ٹائپ کالونی سب انسپکٹرمحمد سفیان نے اپنے مخبروں کے ذریعے اور پٹرولنگ پلان کو موئثربناتے ہوے کام کرنا شروع کر دیا ۔

،جنھوں نے(1)سجاد علی عرف جاوید عرف جیدی قوم راجپوت سکنہ ستارہ کالونی سی بلاک (2) سعود ولد جاوید قوم راجپوت سکنہ ملت چوک محمد علی ٹاؤن چکوال کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جس کی نشاندہی پر ایک ٹیوٹا کرولا سیلون کارنمبری1523/FSMماڈل2006 اور سوزوکی مہران کارنمبریFSO/8530ماڈل 2006رنگ سفیدتھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مطلوب مسروقہ کاریں برآمدکرلی گئیں ہیں ۔ملزم فیصل آباد سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیاں چوری کر کے ڈیرہ اسماعیل خان ،کوئٹہ اور علاقہ غیر میں فروخت کرتا تھا ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹرسہیل تاجک نے ڈی ایس پی بٹالہ کالونی خرم شہزاد کی سر براہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے جسے بقیہ ملزمان گرفتار کر کے مقدمات کو حقائق پر منتج کرنے کی ہدائیت کی گئی ہے ۔