پشاور، بینظیربھٹوکی برسی تقریب شدیدبدنظمی اور ہلڑبازی کاشکار ،

صوبائی صدر خانزادہ خان کو تقریرسے روکنے کی متعددبارکوشش کی گئی ، سٹیج پر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے مابین شدیدہاتھاپائی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ملک کے دیگرحصوں کی پشاورمیں بھی شہید بے نظیربھٹوکی ساتویں برسی منائی گئی تاہم منعقدہ تقریب شدیدبدنظمی اور ہلڑبازی کاشکار رہی ۔پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان کو تقریرسے روکنے کی متعددبارکوشش کی گئی اس دوران سٹیج پر پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے مابین شدیدہاتھاپائی ہوئی ۔

نشترہال پشاورمیں بے نظیربھٹو کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویزاشرف مہمان خصوصی تھے ضلعی رہنماؤں کے بعد جب پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان تقریر کیلئے ڈائس کے سامنے آنے کی کوشش کررہے تھے تو اس دوران پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن نے انکوروکنے کی کوشش کی اس دوران سٹوڈنٹس اور یوتھ کے مابین شدیدہاتھاپائی ہوئی جس میں سے خانزادہ خان کوبھی کئی مکھے لگ گئے تاہم خانزادہ خان تقریرکرنے پر بضدتھے ان کے ڈائس کا گھیراؤکیاگیا اور ان کو تقریرسے منع کرنے کی ہرممکن کوشش کی گئی اس دوران پارٹی کے ضلعی صدرملک طہماش اور پیپلزسٹوڈنٹس کے مابین دوبارہ لڑائی شروع ہوئی خانزادہ کی تقریرجاری تھی کہ سٹیج کا پچھلاحصہ ریسلنگ کا منظرپیش کررہاتھا۔

(جاری ہے)

اس دوران خانزادہ خان تقریرکررہے تھے باربار ناراض جیالے ان کو روکنے کی کوشش کررہے تھے جس کے باعث خانزادہ خان کواپنی تقریرمختصرکرنی پڑی۔تقریب کے مہمان خصوصی راجہ پرویزاشرف جب ڈائس پرتقریرکرنے آئے تو سابق صوبائی وزیر ظاہر علی شاہ نے جیالوں کی منت سماجت شروع کی ۔ راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ جولوگ ہمارے بچوں ،خواتین اوربزرگوں کومارناچاہتے ہیں اس سے پہلے کہ وہ مزیدقتل عام کرے ہمیں انہیں پہلے مارناچاہیے پوری قوم فوج کے ساتھ دہشت گردوں کیخلاف کھڑی ہے اورعنقریب دہشتگردوں کا خاتمہ ہوجائے گاانہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام بہت جرات اورغیرت کے مالک ہیں انہوں نے اپنے سینے پر زخم کھائے لیکن دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے پوری قوم کوخیبرپختونخواکے عوام پر فخر ہے اوریہی وجہ ہے کہ بے نظیربھٹوہمیشہ خیبرپکتونخواکے عوام کا خیال رکھتی تھی انہوں نے کہاکہ جولوگ پیپلزپارٹی کومٹانے آئے تھے وہ خودمٹ گئے یہ ملک ہمارے پاس امانت ہے اورہم نے اس کو اگلے نسلوں تک منتقل کرناہے پیپلزپارٹی نے سابق دور میں خیبرپختونخواکے عوام کا بھرپورساتھ دیا اور اس صوبے کو خیبرپختونخواکے نام سے شناخت دی۔

جیالوں کی جانب سے مسلسل آوازیں کسنے کے باعث راجہ پرویزمشرف کو بھی اپنی تقریرمختصرکرنی پڑی۔

متعلقہ عنوان :