پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام30دسمبر کوہونیوالی پیغام اسلاف کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس (آج) ہوگا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام30دسمبر کولاہور الحمراء میں ہونے والی پیغام اسلاف کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس آج(اتوار ) ہوگا۔اجلاس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کانفرنس کے انتظامات کیلئے بنائی گئیں مختلف کمیٹیوں کی رپورٹ بھی پیش کریں گے ۔

کانفرنس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائدعلماء و مشائخ شریک ہوں گے۔کانفرنس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئین پاکستان کی سربلندی ، محروم طبقوں کے حقوق کے لیے جدوجہد اور اسلامی شعائر کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :