پنڈی بھٹیاں بائی پاس کے قریب گاڑی سے ہزاروں گولیاں برآمد ،ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:23

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پنڈی بھٹیاں بائی پاس کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے ہزاروں گولیاں برآمد کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پندی بھٹیاں بائی پاس کے قریب پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اس دوران 12 ہزار کارتوس برآمد ہو گئے جسکے بعد پولیس نے گاڑی کو اپنے قبضے میں لیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔