دہشت گردی کے خلاف جنگ تدبر‘ عزم اور جرات کے ساتھ لڑی جا رہی ہے‘ ڈاکٹر آصف کرمانی،

دہشتگردی کے سامنے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے‘ پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیراعظم

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیراعظم ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تدبر‘ عزم اور جرات کے ساتھ لڑی جا رہی ہے، پاکستان سانحہ پشاور کبھی نہیں بھولے گا۔

(جاری ہے)

لاہو ر سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے سامنے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی‘ خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

متعلقہ عنوان :