اٹھارہ ہزاری،دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کیلئے پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:13

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) دہشت گردوں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی رکھنے کیلئے دریائی علاقوں میں تمام پتنوں پر بھی پولیس اہل کاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں جوکشتیوں پر دریاپار کرنیوالے مسافروں کی بھی چیکنگ کر یں گے تاکہ کوئی دہشت گرد یا مشکوک شخص اگر ایسے خفیہ راستے اختیار کرے تو اسے فوری گرفتار کیا جا سکے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے تمام دریائی علاقہ جات میں پولیس اہل کارتعینات کر دیے گئے ہیں جو پتن پر کشتی کے ذریعے آنیوالے تمام لوگوں کو چیک کر رہے ہیں انتظامیہ اور پولیس نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ کشتی استعمال کرنیوالے مسافر بھی اپنا قومی شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں۔

متعلقہ عنوان :