شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹ پینل کو کامیابی پر انہیں مبارکباد
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2015 میں دی ڈیموکریٹ پینل کے تمام امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کی شب جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں صدر کے عہدے پر کامیاب ہونے والے فاضل جمیلی، نواب قریشی، اے ایچ خانزادہ، حنیف اکبر اور رضوان بھٹی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے صحافیوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آمریت کے خاتمے لئے صحافیوں اور پیپلز پارٹی کی ایک تاریخ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی ہے اس نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے ازالے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پیپلز پارٹی آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.