شدت پسندچھپ کر بزدلانہ حملے کرکے ایف سی کے مورال کوپست نہیں کرسکتے ،میجر جنرل محمد اعجاز شاہد،
ایف سی صوبے بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے کسی کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آئی جی ایف سی بلوچستان
ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:07
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) آئی جی فرنٹےئرکور بلوچستان میجرجنرل محمد اعجازشاہد نے کہا ہے کہ شدت پسندچھپ کر بزدلانہ حملے کرکے ایف سی کے مورال کوپست نہیں کرسکتے ایف سی صوبے بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے کسی کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ہر حال میں صوبے میں امن قائم کیاجائے گاسوئی کے علاقے سری نالہ گوٹھ مندرامیں ایف سی کے قافلے پرکالعدم تنظیم کے شدت پسندوں کا حملہ،حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید،دو زخمی ہوئے ایف سی کی جوابی کارروائی میں سبزل کیمپ سے تعلق رکھنے والے 8 فراری کمانڈرزہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں ایف سی ترجمان کے بیان کے مطابق سوئی کے علاقے سری نالہ گوٹھ مندرامیں ایف سی کا قافلہ اپنے معمول کے گشت پرتھا کہ اچانک سبزل کیمپ سے تعلق رکھنے والے کالعدم تنظیم کے فراری جوکہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے ایف سی کے قافلے کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھندفائرنگ شروع کردی اورر جدیدآتشی اسلحہ اورراکٹ لانچروں سے حملہ کردیاشرپسندوں کے حملے میں 1 ایف سی اہلکار شہید،2زخمی ہوئے،زخمی ایف سی اہلکاروں کوطبی امداددینے کیلئے سوئی ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم فرنٹیئرکورکے اہلکاروں نے مردانہ وار بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے سبزل کیمپ سے تعلق رکھنے والے 8 شدت پسندوں کو ہلاک اور11کوزخمی کردیاہلاک ہونے والوں میں شاہ حق حبیبانی،مومل ہوتکانی،دلاورحبیبانی، سولی ہوتکانی،توکلی مندرانی، طوطاہجوانی اورشف جوئز شامل ہیں واضح رہے کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مذکورہ فراری عرصہ دراز سے سکیورٹی فورسزپر حملوں،گیس پائپ لائن و ریلوے ٹریک اڑانے ،اغواء برائے تاوان،معصوم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کرنے اورسرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.