صوبے کے کیڈٹس اور ریذیڈنشل کالجوں میں طلباء کی نشستوں میں اضافے اور بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے کیڈٹس اور ریذیڈنشل کالجوں میں طلباء کی نشستوں میں اضافے اور مذکورہ تعلیمی اداروں میں بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ، صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدا لصبور کاکڑ، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن غلام محمد صابر، سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی، سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو علی احمد مینگل اور وزیر اعلیٰ کے کورآڈینیٹر جمال شاہ کاکڑ بھی موجود تھے جلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیڈٹ کالج نوشکی میں درس و تدریس کا آغاز آئندہ سال مارچ میں ہو جائے گا، کیڈٹ کالج جعفر آباد کی چاردیواری کی تعمیر کا کام جاری ہے، جبکہ بیچلر ہاسٹل اور کالج کی مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے، کیڈٹ کالج پشین میں بیچلر ہاسٹل اور ہال زیر تعمیر ہیں، کیڈٹ کالج پنجگور اور کوہلو کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، بی آر سی ژوب میں اگلے سال سے کلاسسز کا آغاز کر دیا جائیگا، اجلاس کو کیڈٹ کالج مستونگ، جعفر آباد، بی آر سی لورالائی ، تربت، خضدار میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبے میں بہتر اور معیاری تعلیم کے لیے کیڈٹ اور ریذیڈنشل کالجوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں طلباء کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان اداروں میں طلباء کے داخلے کی نشستوں میں اضافے کے لیے بھی فوری اور ٹھوس منصوبہ بندی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :