محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت اور بہادری نے ملک کانام روشن کیا، شفیع اللہ میمن ،

محترمہ بے نظیر شہید کے بعد ملکی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا ہے جو ابھی تک پر نہ ہوسکا،سینئر صحافی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:59

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 7 ویں برسی کے موقع پر سجاول میڈیاکلب میں برسی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے صدارتی خطاب میں سینئر صحافی شفیع اللہ میمن نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی بصیرت اور بہادری نے ملک کانام روشن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام کے حقوق اور آمریت کے خلاف آواز بلندکی ،محترمہ کی شہادت کے وقت نہ صرف ملک بلکہ دنیابھر میں دکھ کی لہر چھاگئی تھی اور دنیاکے ہرکونے میں ان کی شہادت کی خبر پہنچی تمام اخبارات، ریڈیو، ٹی وی چینلزپر انکی شہادت کی خبر کو نمایاں حیثیت ملی یہ ان کی مقبولیت کی نشانی تھی ۔انہوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر شہید کے بعد ملکی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا ہے جو کہ ابھی تک پر نہ ہوسکاہے۔تقریب میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :