پنجاب بھر میں536ٹریفک حادثات06میں افراد جاں بحق،656زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران536ٹریفک حادثات میں419شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ237افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں230ڈرائیورز ،15کم عمرڈرائیور،351مسافراور81پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ89ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت101متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد62حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ 39حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل662متاثر ہونے والوں میں سے519مرد اور143خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں91افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور422فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور149زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر427موٹر سائیکلز50آٹو رکشے64موٹر کاریں37مسافربس18ٹرک، اور68دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :