30لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد اب ریسکیو1122نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام اضلاع میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس پروگرام کا نفاذ کرنے جارہی ہے،ڈاکٹر رضوان نصیر

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ 30لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد اب ریسکیو1122نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام اضلاع میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس پروگرام کا نفاذ کرنے جارہی ہے تاکہ محفوظ ، صحت مند اور توانا معاشروں کی تعمیر کی جا سکے۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق ا ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں کمیونٹی بیسڈڈزاسٹر رسک ریسپانس پروگرام (CBDRM)کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ CBDRMکورس کا مقصد RSOsکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھانا تھا تاکہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس کورس کا نفاذ کر سکیں۔اس کورس سے معاشرے میں موجود خطرات کی نشاندہی کرنا اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے کمیونٹی ممبرز کو تیا ر کرنا تھا تاکہ وہ متعلقہ علاقوں میں خطرات کی نشاندہی کریں اور کسی بھی سانحہ کی صورت میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کر سکیں۔

(جاری ہے)

جس سے نہ صرف محفوظ صحت مند اور توانا معاشروں کی تعمیر ہو گی بلکہ کیمونٹی ایمرجنسی ریسپارنس ٹیمز(CERTs)کی صورت میں مقامی لوگوں کو اپنے علاقوں کو محفوظ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیو1122این ڈی ایم اے کے باہمی اشتراک سے تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر محفوظ معاشروں کے قیام کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تربیتی پروگرام میں شرکاء کو ڈزاسٹر ، فرسٹ ایڈ، آتشزدگی کے واقعات سے نبرد آزما ہونے کی تکنیک اور دیگر اقسام کی ایمرجنسیز پر بہتر انداز میں ریسپانڈ کرنا سکھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ CERTsممبرز امن کے دنوں میں کمیونٹی واچ پروگرام کے ذریعے معاشرے میں ناسور عناصر پر نظر رکھ سکیں گے ، ڈاکٹر رضوان نصیر نے مزید کہا کہ شرکاء نے اس کورس میں سانحات کا جائزہ لینا، ریلیف منیجمنٹ ، ایمرجنسی پناہ گاہ، متاثرہ فیملی کا اعتماد بحال کرنا، ایمرجنسی میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور انکی بحالی جیسے عوامل شامل ہیں۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے کے نمائندگان بشمول برئگیڈئیر(ر)ساجد نعیم ، کیپٹن آصف اقبال ، ٹرینر وسیم احمداور کورس کے شرکاء ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر(RSOs) بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :