چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے سرپرائز وزٹ ،

ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک انسپکٹر ، 02پٹرولنگ آفیسر سمیت 06ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے سرپرائز وزٹ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک انسپکٹر ، 02پٹرولنگ آفیسر سمیت 06ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹریفک انسپکٹر گڑھی شاہو ، پٹرولنگ آفیسر سندر داس، پٹرولنگ آفیسر اچھرہ جبکہ پل نہر جیل روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈن یاسر ، کاشف اور نورالحسن کو ناقص کارکردگی کی بناہ پر شوکاز نوٹس دیئے گئے۔سی ی او نے کہا کہ ٹریفک اہلکار سڑکوں پر عوام کی مدداور خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔