ہمارے دورحکومت میں کرپشن ،کمیشن اورایزی لوڈکاتصورہی نہیں،تمام کام میرٹ کے بنیاد پرکئے جارہے ہیں، اسد قیصر،

پیسہ کمانے کی سوچ نہیں ،عبادت ،خدمت کے جذبے کیساتھ سیاست کو اپنا نصب العین بنایا ہے،روز قیامت عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینے کیلئے تیار ہوں ، صوابی میں ترقیاتی منصوبوں میں سست روی ،غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،صوابی کیلئے الگ فیڈر کی تنصیب بارے منعقدہ تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:57

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسدقیصر نے واضح کیا ہے کہ ہمارے دورحکومت میں کرپشن ،کمیشن اورایزی لوڈکاتصورہی نہیں تمام کام میرٹ کے بنیاد پرکئے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چھوٹالاہور (صوابی) کے لئے بجلی کے الگ فیڈر کی تنصیب کے لئے 3 کروڑ 76لاکھ روپے کی منظوری کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سپیکر اسدقیصرنے کہاکہ پیسہ کمانے کی سوچ نہیں بلکہ عبادت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ سیاست کرنے کو اپنا نصب العین بنایا ہے ۔خود کو احتساب کے لئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ روز قیامت عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینے کے لئے تیار ہوں ۔ صوابی میں ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ترقیاتی منصوبوں سمیت ہر کام میرٹ اور انصاف کے عین تقاضوں کے مطابق ہوگا کرپشن و کمیشن مافیا میں نہ خود ملوث ہونگا اور نہ کسی اور کو ایسا کرنے کی اجازت ہوگی ضلع صوابی میں میرے دور کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ گزشتہ تمام ادوار کے کاموں سے کرنے کے لئے عوام خود ہی منصف بن جائیں اورفیصلہ کرے کہ کس کا دور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے بہتر ہے میرا ہر اقدام علاقہ کے عوام کی عزت و شملہ اونچا کرنے کے لئے ہوگا ۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ نمائندگی کے حوالے سے عوام کو کوئی طعنہ نہیں دے سکے گا ۔سپیکر نے کہا کہ انہوں نے علاقہ کے بجلی کے مسائل کے حل کے لئے دس کروڑ روپے مختص کروائے ہیں جس سے عوا م کی نشادہی پر ٹرانسفارمرز ، بجلی کی تاریں اور دیگر کام کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کے الگ فیڈر کی تنصیب اور تربیلہ سے صوابی کو بجلی کی مد میں منسلک کرنے سے علاقہ سے بجلی کے کم وولٹیج کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیگا پی کے 34 میں جلد ہی سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی جس سے آمدورفت کے ذرائع بہتر ہو جائیں گے گیس کی فراہمی کے ضمن میں وفاقی حکومت کی طرف سے شنوائی نہ ہونے کے باعث صوابی کو گیس کی فراہمی کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ داخل کررکھی ہے امید ہے کہ وہاں سے ضرور انصاف ملے گا انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے تمام تعمیراتی اداروں کے سرکاری سربراہان پر واضح کردیا ہے کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کو تیز اور معیاری بنایا جائے غیر معیاری کام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا نہ خودناجائز پیسہ کمانے کا شوقین ہوں اور نہ کسی کو ایسا فعل کرنے دونگا میرے بھائی سمیت کوئی بھی رشتہ دار اگر ٹھیکوں سمیت کسی کام میں بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کرے تو مجھے مطلع کیا جائے اس کا سدباب کیا جائے گا اس سے بڑھ کر ایمانداری اور میرٹ کی اور کیا مثال دی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام خو د ہی منصف بن جائے اور علاقہ میں گزشتہ ستاسٹھ سالوں اور میر ے ڈیڈھ سالہ دور کے ترقیاتی کاموں انصاف کے عین تقاضوں کے مطابق موازنہ کرے اور فیصلہ کرے کہ کونسا دوربہتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی ایک ایک پائی کا روز قیامت حسا ب دینے کے لئے تیار ہوں گزشتہ ادوار کی طرح ایزی لوڈ کا حامی نہیں ہوں بلکہ ایک صاف ستھرے معاشرے اور نظام کا خواب آنکھوں میں بسا کر خدمت اور عبادت کے جذبے کے ساتھ اتنے ریکارڈ کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ فخر سے مثالیں دے سکے ۔

متعلقہ عنوان :