مچھ جیل میں 24 سزائے موت کے قیدیوں کی آمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ،

جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 131 ہوگئی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:55

مچھ جیل میں 24 سزائے موت کے قیدیوں کی آمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ،

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) مچھ جیل 24خطرناک سزائے موت کے سزا یافتہ قیدیوں کی آمد سیکورٹی ہائی الرٹ مجموعی طور پر مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی کی تعداد 131ہوگئی درجن کے قریب کنڈم قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت پاکستان کے زیر غور تفصیلات کیمطابق سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کی بحالی کے بعد غیر معمولی حفاظتی و انتظامی انتظامات کیے جارہے ہیں 2008کے بعد ایک طویل وقفہ کے بعد حکومتی فیصلہ کے مطابق سزائے موت پھانسی کی سزا کو بحال کردیا گیا ہے تو بلوچستان کی واحد سینٹرل جیل مچھ میں بھی تختہ دار اور جلاد کے انتظامات مکمل کردیے گئے ہیں گزشتہ روز سنٹرل جیل مچھ کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق زہری نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم عدالتی احکامات کے پابند ہیں اور پروفیشنل زمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور مختلف سزاؤں میں آنے والے قیدیوں کو پوری زمہ داری سے انکی سزاء کے اختتام تک تحفظ اخلاقی تربیت اور توبہ کی ترغیب دیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :