پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا ،امریکہ ،بھارت دہشت گردی کے ذریعے اسے ناکام ریاست قرار دیکر مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں،لیاقت بلوچ
دہشت گردی کے ہر واقعہ کو دین ،اسلام سے جوڑ کر اپنی من پسند لا دینیت مسلط کرنے کی ناکام کو شش کی جارہی ہے، یورپی یونین ،سیکولر لابی کے کہنے پر سزائے موت کوروکا گیا جس سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ،پیپلز پارٹی کی طرح (ن) لیگ بھی اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے، عشایئے سے خطاب
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:44
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر قائم کی گئی ریاست ہے، امریکہ اور بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے ذریعے اسے ناکام ریاست قرار دیکر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں ،دہشت گردی کے ہر واقعہ کو دین اور اسلام سے جوڑ کر اپنی من پسند لا دینیت مسلط کرنے کی ناکام کو شش کی جارہی ہے ،یورپی یونین اور سیکولر لابی کے کہنے پر سزائے موت کوروکا گیا جس کی بناء پر دہشت گردی میں اضافہ ہوا ،پیپلز پارٹی کی طرح ن لیگ بھی اپنے انجام کی طرف بڑھ رہی ہے،موجودہ حالات میں جماعت اسلامی جیسی دیانت دار قوت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی71کے امیر محمد سلیم سرور کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ،مولاناانور کلیم ،زونل جنرل سیکرٹری میاں عطاالرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی وعسکری قیادت کامتحداوریکجان ہوناخوش آئند اور قابل تحسین امر ہے۔
اب نوازحکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اندرونی وبیرونی دہشت گردعناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرے تاکہ ملک میں امن کاقیام ممکن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں مسلکوں ، علاقوں اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرناچاہتاہے اور اس کا اصل ہدف ایٹمی قوت کی حامل اسلامی مملکت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے ۔ یہ پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلا کر اسے ایک غیر محفوظ ملک ثابت کرنا امریکی ایجنڈا کا حصہ ہے ، بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگ اسی طرح دہشت گردی کانشانہ بنتے رہے تو اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے مکروہ عزائم کو تقویت ملے گی اور خطے میں دہشت گردوں کا راج ہوگا، امریکہ بھارت اور اسرائیل جیسی قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلا کر ملک کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کی تاریخ ہے کہ ہر دور میں اس کے اندر حق کا جھنڈا بلند کرنے والے لوگ موجود رہے ہیں اور جماعت اسلامی بھی آج حق کا جھنڈا بلند رکھنے کی جدو جہد کر رہے ہیں آج یہ جھنڈا ہمارے ہاتھوں میں ہے اور ہمیں اس کو ساری دنیا میں بلند رکھنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حکمرانوں سے بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان چار صوبوں ، پہاڑوں اور زمین کا نام نہیں بلکہ ایک عقیدے اور نظریے کا نام ہے اور اس کی بنیاد کلمہ لا الہ الا اللہ ہے ۔پاکستان غریب نہیں بلکہ ہر طرح کے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے لیکن حکمرانوں کی کرپشن اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی بدولت نام نہاد حکومتوں نے پاکستان کو ایک مقروض ملک اور اس کے عوام کو ذلیل و خوار کر کے رکھ د یاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اس لئے یہاں اسلامی اصولوں پر رائج قوانین ہی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل پر لے جا سکتے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے صیہونی اداروں کے چنگل سے نکلنے کیلئے ہمیں اسلامی معیشت اور خود انحصاری کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کوایٹم بم سے زیادہ اتحادکی ضرورت ہے۔ پوری قوم ملک میں امن وامان کے لیے فکر مند ہے ۔ سب سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی سلامتی کیلئے کام کرنا چاہیے ۔ ا سلام دشمن طاقتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں، ہمیں فرقہ بندی ، علاقائی تعصب اور شدت پسندی سے نکل کر دفاع پاکستان اور اتحاد امت کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.