پشاور، آئی ٹی کے برطرف ملازمین مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،

تھانوں ،جیلوں میں ملازمین سمیت آئی ٹی کے برطرف ملازمین نے دوبارہ ٹیسٹ کے ذریعے تعیناتی کا فیصلہ مسترد کردیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے تھانوں اور جیلوں میں ایف آئی آر کے انداراج کیلئے بھرتی کئے گئے ملازمین سمیت آئی ٹی کے برطرف ملازمین نے دوبارہ ٹیسٹ کے ذریعے تعیناتی کا فیصلہ مسترد کیا ہے اور اگلے د وسال کنٹریکٹ میں توسیع کامطالبہ کیا ہے ، اس سلسلے میں آئی ٹی کے برطرف ملازمین نے گزشتہ روز انتخاب عالم اور حمایت اللہ کی قیادت میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین نے شیر شاہ سوری روڈ پردھرنا دیتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہناتھاکہ وہ صوبہ کے مختلف جیلوں اور تھانوں میں مقدمات اور ان لائن ایف آئی آر کی اندارج کیلئے دو سال کی کنٹریکٹ پر بھرتے ہوئے تھے جنہیں کنڑیکٹ پورا ہونے پر فارغ کردیا گیا تھااور اب انہیں پوسٹوں پر تعیناتی کیلئے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں جس پر برطرف ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ انہوں نے دوسال تک اپنے فرائض انجام دئیے ہیں اوران کے پاس تجربہ بھی ہے لہٰذا انہیں مزید دوسال کیلئے بغیر ٹیسٹ تعینات کیا جائے۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ممتاز نے مظاہرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے اس سلسلے میں گفتگو کرینگے۔

متعلقہ عنوان :