گندم سمیت دیگر فصلوں کی بوائی میں تاخیرکے باعث رواں سال نومبر میں یوریا کھاد کی فروخت میں 15فیصد کمی ،

یوریا کھاد کی طلب بھی پانچ فیصد کمی کے ساتھ4لاکھ97ہزار ٹن رہی‘فرٹیلائزرڈویلپمنٹ سینٹرکے اعدادو شمار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء)گندم سمیت دیگر فصلوں کی بوائی میں تاخیرکے باعث رواں سال نومبر میں یوریا کھاد کی فروخت میں 15فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

نیشنل فرٹیلائزرڈویلپمنٹ سینٹرکے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال نومبرمیں یوریا کھاد کی فروخت میں 15فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ یوریا کھاد کی طلب بھی پانچ فیصد کمی کے ساتھ 4لاکھ 97ہزار ٹن رہی۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوریا کھاد کی طلب اور فروخت میں کمی کا اہم سبب گنے اور دیگرفصلوں کی کٹائی،گندم اور ربیع سیزن کی اہم فصلوں کی بوائی میں تاخیر ہے۔دسمبرکے آخرتک یوریا کھاد کی فروخت میں بہتری آنے کی امید ہے ۔